مشہور بھارتی خواتین اور ان کے بہترین پاکستانی دوست

رپورٹ مریم زبیری

مشہور ہونے کی وجہ سے اداکاروں کے دوست دنیا بھر میں ہر جگہ موجود ہوتے ہیں لیکن پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی دوستی کی بات آجائے تو وہ زیادہ توجہ حاصل کرلیتی ہے۔

دونوں ممالک کے اداکار وں نے ایک دوسرے کو دوست بنا رکھا ہے۔ کچھ دوستیاں اب بھی قائم ہیں اور کچھ ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اداکار دوں کے درمیان دوستوں سے زیادہ گہرا رشتہ موجود تھا۔

ذیل میں ایسے ہی چند اداکاروں اور کھلاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کی دوستی کاماضی میں میڈیا پر بہت زیادہ چرچہ ہوا۔

٭ وینا ملک/اشمیت پٹیل

وینا اور اشمیت کی دوستی بھارتی ٹی وی شو کے دوران ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑھتی چلی گئی اور خبروں کی زینت بنتی گئی لیکن بعدازاں ان کے درمیان دوستی کا رشتہ ختم ہوگیا۔

٭ شعیب اختر/سونالی باندرے

سونالی کے حوالے سے دیئے گئے ایک بیان کے بعد شعیب اختر اور سونالی کے درمیان دوستی کی خبروں کا میڈیا پر بہت زیادہ چرچہ ہوا۔

٭ رینا رائے/ محسن خان

ذرائع کے مطابق بھارتی مشہور اداکارہ رینا پاکستانی کھلاڑی محسن خان سے محبت کر بیٹھی تھی لیکن محسن خان کی شادی کے بعد گردش کرتی خبروں نے دم توڑ دیا۔

٭تمنا/عبدالرازاق

بھارتی اداکارہ اور تمنا اور عبدالرازاق ایک بار دبئی جیولری اسٹور میں ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کےحوالے سے مختلف باتیں گردش کرنے لگیں۔

٭ امریتا /عثمان افضل

ذرائع کے مطابق امریتا اور عثمان افضل دونوں بہترین دوست تھے لیکن دونوں کے مصروف روٹین نے ان کو زیادہ عرصے تک دوست نہ رہنے دیا۔

٭ سشمیتا سن/ وسیم اکرم

سشمیتا سن اور وسیم اکرم کے حوالے سے کئی خبریں سننے کو ملیں۔ لیکن دونوں شخصیات کی جانب سے ہر خبر کی تردید کردی گئی۔