رانی پدماوتی کو سلطان علاالدین خلجی سے محبت کیسے ہوئی؟دپیکا پڈوکون بتائے گی

ہندووں کی رانی پدماوتی کو دراصل سلطنت دہلی کے پہلے ترک سلطان علاالدین خلجی سے محبت ہو گئی تھی، انتہا پسند ہندو رانی پدماوتی کی محبت کو تسلیم نہیں کرتے چند دن پہلے ہی کی بات ہے راجستھان میں بعض سخت گیر ہندو انتہا پسندوں نے فلم ‘پدماوتی کے سیٹ پر حملہ کیا تھا اور مار پیٹ کی تھی۔ان کا الزام تھا کہ اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی جار رہی ہے کہ رانی پدماوتی کو دلی کے سلطان علاالدین خلجی سے محبت تھی جبکہ یہ راجپوتوں کے خیال کے برعکس ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بیان میں بتایا گیا کہ ‘سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کے کئی اراکین نے فلم کی شوٹنگ روکنے والی جے پور کی چند جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی ہے جبکہ فلم پدماوتی کی کہانی کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے، فلم میں رانی پدماوتی اور علاالدین خلجی کے درمیان کوئی رومانوی سین یا گانا نہیں ہے’۔انہوں نے مزید بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کی کہانی کی اچھی طرح تحقیق کررہے ہیں، اور فلم نہایت احتیاط کے ساتھ بنائی جارہی ہے۔شری راجپوت سبہا نامی جماعت کے صدر گریراج جی لوتوارا نے سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کی ملاقات جیپور کی دیگر جماعتوں کرنی سینا، سنگھ شکتی، پراتاپ فاونڈیش اور بھاوانی نکیتن کروانے میں کافی مدد کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل جیپور میں جاری فلم ‘پدماوتی’ کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسند تنظیموں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے سیٹ پر احتجاج کیا تھا، جس کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے۔مظاہرین نے الزام لگایا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم ‘پدماوتی’ میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاالدین خلجی کے درمیان نامناسب سین پیش کریں گے، یہ کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔مظاہرین کے مطابق علاالدین خلجی رانی پدماوتی کو فتح کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اس سے پہلے آگ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔فلم ‘پدماوتی’ میں رنویر اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ شاہد کپور بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔