اکتوبر‘کی آمد اپریل میں

دنیا میں ہر سال 14 فروری کو محبتوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اور ہر کوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے۔

اور ایسا ہی کام کیا بولی وڈ اداکار ورون دھون نے، جنہوں نے ویلن ٹائن ڈے پر بتایا کہ ’اکتوبر‘ کی آمد رواں برس اپریل میں ہوگی۔

’اکتوبر‘ دراصل ورون دھون کی آںے والی رومانٹک فلم ہے، جسے اکتوبر کے بجائے اپریل میں ریلیز کیا جائے گا، اور اس کا پہلا ٹیزر اور پہلی جھلک ویلن ٹائن ڈے کو ریلیز کی گئی۔

کیوں کہ فلم رومانٹک اور اس کے پہلے ٹیزر ٹریلر میں بھی رومانوی احساسوں کو دکھایا گیا ہے، اس لیے اس کی پہلی جھلک ویلن ٹائن کو جاری کی گئی۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ورون دھون کے ساتھ اس فلم میں نئی اداکارہ بنیتا سندھو رومانس کرتی نظر آٗئیں گی، جن کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی ہدایات شوجت سرکار نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ’یہاں، پنک اورمدراس کیفے‘ جیسی فلموں کی ہدایات دی ہیں۔

’اکتوبر‘ کی کہانی اگرچہ فکشن پر مبنی ہے، تاہم فلم کی ٹیم کا ماننا ہے کہ اس کی کہانی کئی حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’اکتوبر‘ کے پہلے ٹیزر ٹریلر میں کوئی بھی ڈائلاگ یا رومانوی سین نہیں دکھایا گیا، بلکہ فلم کے مرکزی کرداروں کو اکتوبر کی موسم کے لحاظ سے خاموش مناظر میں دکھایا گیا ہے۔

فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر میں قدرے جاڑے کے موسم کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، جب کہ ٹیزر چمبیلی کے پھولوں کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے فلم کی نفاست کا اندازہ ہوتا ہے۔

ورون دھون نے فلم کے حوالے ٹوئیٹ کی کہ ’ایک ایسی فلم جو ان کے دل کے بہت قریب ہے‘۔

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے فلم کی ٹیم کو بھی مینشن کیا۔

خیال رہے کہ رومانٹک فلم ’اکتوبر‘ کو رواں برس 13 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں