مسلمانوں کی جلی بستیوں دیکھ کرجانسن افسردہ

برطانوی وزیر خارجہ مسلمانوں کی جلی بستیوں کو دیکھ کر افسردہ

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میانمار میں آنگ سان سوچی سے ملاقات کی۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میانمار کے دورے کے دوران آنگ سان سوچی سے ملاقات کرکے روہنگیا مسلمانوں کی ابتر حالت پر گفتگو کی۔

اس موقع پربورس جانسن نے مسلم اکثریت والے علاقے رخائن کا بھی دورہ کیا جہاں وہ جلی بستیوں کو دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میانمار میں ان جلی بستیوں سے یہاں پیدا ہونے والے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

رخائن سے جانے والے مسلمان اب واپس آنے سے ڈرتے ہیں۔

گزشتہ سال رخائن میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے نتیجے میں لاکھوں مہاجرین بنگلادیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں