اقوام متحدہ ترقیاتی ادارےکا امن ایوارڈ کشمیری خاتون کے نام

اسلام آباد .. آزاد ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون فرحت آصف نے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کا این ۔امن ایوراڈ جیت لیا ہے ،اس حوالے سے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے دار الحکومت بنکاک میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد گورئمنٹ آف کینیڈا اور انکلیو سو سیکورٹی یو ایس کے اشتراک سے کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق این پیس ایوارڈ کے لئے ہر سال ایک مرد اور ایک خاتون کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ اس سال یہ ایوارڈ کشمیری خاتون فرحت آصف کو پاکستان میں قیام امن ،پاکستان کے تعلیمی اداروں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ،اور اداروں کے آپسی روابط میں مئو ثر کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، اس حوالے سے فرحت آصف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی خواتین کے سیاست اور مستحکم معیشت میں کردار پر کام کر رہی ہیںاور وہ کوشاں ہیں کہ خطے میں قیام امن کے لئے خواتین کے کردار کو مزید فعال اور مئوثر بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ این ۔پیس ایوراڈ ممالک میں اس سال پاکستان،افغانستان،میانمار،انڈونیشیا،نیپال،سری لنکا، اور فلپائن شامل تھے اور یہ ایوارڈ ان تمام ممالک میں سے کسی ایک خاتون کو خواتین کے قیام امن میں کردار پر دیا جاتا ہے یہ پاکستان کا اعزاز ہے کہ اس سال ایک پاکستانی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں