نیشنل پریس کلب اسلام آباد ، انتخابات 2018 کے نتائج

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2018 کے نتائج
جرنلسٹ گروپ کیطارق چوہدری صدر اور شکیل انجم سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں
جرنلسٹ پینل کے صدر، سیکرٹری ،چار نائب صدور، چار جوائنٹ سیکرٹری منتخب
آزاد گروپ کی نوشین یوسف 1013 ووٹ لے کر سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئیں

اسلام آباد…نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2018 میں جرنلسٹ گروپ کے طارق چوہدری صدر اور شکیل انجم سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ہفتے کو صبح نو بجے سے رات نو بجے تک پولنگ جاری رہی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر رات گئے نتائج کا اعلان کیا گیا نتائج کے مطابق الیکشن 2018ء میں جرنلسٹ پینل نے صدر، سیکرٹری ،چار نائب صدور، چار جوائنٹ سیکرٹری اور گورننگ باڈی کی 17 نشستیں حاصل کیں۔آزاد پینل کی نوشین یوسف سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئیں۔نو منتخب صدر طارق چوہدری نے 989 اور شکیل قرار نے 978 ووٹ لیے نائب صدر کے لیے آصف بشیر نے 1074 بلال ڈار 1030 اور کاشف رفیق نے 989 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔نائب صدر خواتین کی نشست پر مریم عمران اعظم 943 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔سیکرٹری کی نشست پر شکیل انجم نے 1225 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد گروپ کے سیمع ابراہیم نے 650 ووٹ لیے۔ آزاد گروپ کی نوشین یوسف 1013 ووٹ لے کر سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئیں جبکہ شاکر سولنگی نے 948 ووٹ لیے ۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عابدعباسی نے 1219 ، ندیم چوہدری نے 938 ووٹ اورسید دستار علی شاہ نے 922 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جوائنٹ سیکرٹری خواتین کی نشست پر فوزیہ کلثوم 1099 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔
#/S

اپنا تبصرہ بھیجیں