بھارت،ریپ پروف انڈرویئر

بااعتماداورخواتین کو زیادتی سےمحفوظ رکھے ” ریپ پروف انڈرویئر”
بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی معمول کی بات بن کر رہ گئی ہے چنانچہ بھارتی خواتین کی ضرورت کے عین مطابق وہاں ایک لڑکی نے ’ریپ پروف انڈرویئر‘ ایجاد کر ڈالا ہے۔

خبر کے مطابق ،سینو کماری نامی اس لڑکی کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر فرخ آباد سے ہے اس نے چند ہزار روپے کی لاگت سے خواتین کے لیے جوزیرجامہ تیار کیا ہے اس میں ایک تالہ لگا ہوا ہے اور ایک آلہ اور کیمرہ بھی نصب کیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ زیرجامے میں لگا تالا جنسی حملہ کرنے والے شخص کے لیے مزاحمت کا باعث بنے گا جبکہ کیمرا حملہ آور کی ویڈیو بنا کر پولیس کو زیادتی کا ثبوت فراہم کرے گا۔

اس زیر جامہ میں یہ خاصیت بھی شامل ہے کہ یہ حملہ ہونے پر پولیس کو مطلع کر دے گا اور جی پی ایس کے ذریعے لڑکی کی موجودگی کی جگہ کے متعلق بھی بتا دے گااور پولیس موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بچا لے گی۔

زیادتی سے بچانے کے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ زیرجامہ چاقو اور بلٹ پروف بھی ہے۔کماری کا کہنا ہے کہ اس زیرجامے میں لگا سمارٹ تالہ تب تک نہیں کھلے گا جب تک اسے اس کا پاس ورڈ نہیں دیا جائے گا اور جب کوئی شخص لڑکی پر حملہ کرے گا تو اس میں لگی ڈیوائس لڑکے کے رشتہ داروں اور پولیس کے موبائل فونز پر ایک پیغام بھیج دے گی اور ساتھ ہی لڑکی کی موجودگی کی جگہ بھی بتا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں