وزیراعظم بنا تو

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکا سے بات چیت کروں گا، ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔ امریکی صدر سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔

امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں عمران خان کا کہا تھا کہ طالبان کوشکست دینے میں ناکامی پر ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا، لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارےمیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو کوئی لینادینا نہیں تھا،سال نو پر ٹرمپ کاٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا،جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں