عامر خان دوبارہ باکسنگ رنگ میں

عامر خان دوبارہ باکسنگ رنگ میں نظر آئیں گے

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اس سال دوبارہ باکسنگ رنگ میں نظرآئیں گے۔

باکسر عامرخان نے لندن میں اسپورٹس پروموٹرایڈی ہیرن سے ملاقات کی جس میں تین فائٹس کا معاہدہ طےپاگیا۔ بعد میں مشترکہ پریس بریفنگ میں عامر خان نے اگلی فائٹ کا اعلان کیا۔

نئے معاہدے کے مطابق عامررواں برس 21 اپریل کولیورپول میں پہلی فائٹ لڑیں گے۔ جس میں ان کے ممکنہ حریف کیل بروکس ہوسکتےہیں۔

عامرخان نے اپنی آخری فائٹ18 ماہ قبل مئی2016 میں کنیلو الواریز سےلڑی تھی جس میں حریف باکسر نےانہیں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

عامرکیریئرکےدوران پینتیس میں سے 31 فائٹس جیت چکےہیں جس میں 19 ناک آؤٹس بھی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں