ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ عماد وسیم ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں اس لیے ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ صہیب مقصود کو بھی کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس اور عمر امین شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس وقت ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے2میچ ہو چکے ہیں۔تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ آخری ون ڈے 18جنوری کو ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے ۔ دوسرا میچ 25جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی28جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں