13جنوری کو ہڑتال کی جائے

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے شہری ہلاکتوں کے خلاف بطور احتجاج 13جنوری یعنی سنیچر کو وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ ایک منظم منصوبے کے تحت نوجوانوں کو مارا جارہا ہے اور ان ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کے احکامات محض ایک فریب کاری ہے۔قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف بطور احتجاج 13جنوری کو مکمل ہڑتال کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں