اسکواش ،پہلی سعودی خاتون کھلاڑی

الریاض :عالمی اسکواش ٹورنا منٹ میں پہلی سعودی خاتون کھلاڑی کی شرکت

سعودی عرب کی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے زیر اہتمام دارالحکومت الریاض میں اتوار سے خواتین کا پہلا اسکواش ماسٹر ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔

اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی کھلاڑی ندا ابو النجا سمیت اسکواش کی بتیس عالمی کھلاڑی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ندا سعودی عرب کی جانب سے حصہ لینے والی واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ دوسرے نمبر کی عالمی کھلاڑی فرانس کی کامیلی سریم کے مد مقابل میدان میں اتریں گی۔

ان دونوں میں جیتنے والی کھلاڑی کا آٹھ مرتبہ اسکواش کی عالمی چیمپیئن رہنے والی کھلاڑی نیکول ڈیوڈ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوگا۔

پی ایس اے ورلڈ ٹور کے چیئرمین زیاد الترکی نے ندا کو اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹورنا منٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں سعودی فیڈریشن برائے کمیونٹی اسپورٹس کی صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے عشائیہ دیا۔اس موقع پر زیاد الترکی نے کہا کہ ’’ سعودی عرب میں بڑی تیزی سے چیزیں تبدیل ہورہی ہیں‘‘۔ انھوں نے ندا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’آپ خواہ جیتیں یا ہاریں، آپ ایک تاریخ رقم کررہی ہیں‘‘۔

اس ٹورنا منٹ کی فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں