سلمان کو قتل کی دھمکی

 
سلمان کو قتل کی دھمکی

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو اپنی فلم ‘ ٹائیگر زندہ ہے’ کی ریلیز پر جہاںبے پناہ شہرت اور کامیابیاں مل رہی ہیں وہیں سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔انہیں راجستھان کے گینگسٹر نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کیخلاف کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے پر جودھپور کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے وہ عدالت میں پیشی کیلئے وہاں گئے انہیں دیکھ کروہاں موجود گینگسٹر نے انہیں جان سے مارڈالنے دھمکی دی ہے۔ اس گینگسٹر کا تعلق اسی علاقے سے ہے جہاں سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں