جھینگے صاف جلد کے لیے مدد گار

ماہرین نے جھینگے کو انسانی صحت کے لیے اچھا قرار دیا ہے ، صاف جلد کے لیے اسے اچھی خوراک بتایا جاتا ہے چینی شہریو کی مرغوب غزا بھی جھینگے ہےں تاہم دوسری طرف بھارت میں جامعہ نظامیہ نے جھینگے کو کھانا ناجائز قرار دے دیا گیا ہے . حیدرآباد کے قدیم دینی مدرسہ جامعہ نظامیہ نے جھینگے کو کھانا ناجائز قرار دیا ہے۔ دارالافتاء جامعہ نظامیہ کے مفتی محمد عظیم الدین نے جھینگے مچھلی کے کھانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانی میں پائے جانے والے جانوروں میں صرف مچھلی ہی حلال ہے جھینگا مچھلی کی قسم نہیں ہے اس لئے اس کا کھانا جائز نہیں ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے ایک فتوی دیا تھا کہ بینک میں کام کرنے والے کنبوں میں مسلمانوں کو شادی بیاہ کرنے سے بچنا چاہئے ۔ دار العلوم دیوبند کے اس فتوی کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل دیوبند نے اپنے ایک اور فتوی میں کہا تھا کہ مسلم خواتین کو چست اور چمکیلے برقع نہیں پہننے چاہئے ، جو بھی موضوع بحث بن گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں