ماریا شراپووا کی فتوحات برقرار

ماریا شراپووا، سیمونا ہالپ، سینیاکووا اور ایرینا بیگو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں ہیں۔

سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے زارینا دیاس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ادھر رومانوی اسٹار سیمونا ہالپ نے سبالینکا کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

رومانیہ کی ہی ایرینا بیگو بھی کوارٹر فائنل میں سرخرور رہیں، انہوں نے اٹلی کی ٹیمیا ببوس کو شکست دی جبکہ سینیاکووا نے ہم وطن کھلاڑی کیرولینا پلسکووا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں