کولن منرو

ماؤنٹ موگنوئی: کیوی بلے باز کولن منرو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تین سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔

ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے جارہے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر کولن منرو نے چھکے چوکوں کی بارش کرتے ہوئے محض 47 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے سینچری جڑ دی۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ کیوی بلے بازوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی درگت بنادی۔

کولن منرو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تین سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ برینڈن مککلم، کرس گیل اور ایوائن لیوس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو دو سینچریاں اسکور کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں