شاداب کاآئی لینڈ یونائیٹڈ سے معاہدہ

لاہور:نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کا ہانگ کانگ سپربلٹز کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ سے معاہدہ ہوگیا۔

شاداب خان کی پرفارمنس کے چرچے اب وہ ہانگ کانگ کی لیگ میں بھی جادوجگائیں گے۔

نوجوان لیگ اسپنر ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کی ٹیم کیلئے بطور نائب کپتان بھی فرائض انجام دیں گے ،حسن علی کے بعد شاداب آئی لینڈ یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کی مینجمنٹ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی مالک ہے،رواں برس کے سیزن کا انعقاد 5سے 11فروری تک ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں