4مقدمات میں شامل تفتیش

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملے سمیت 4مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے۔

عمران خان پیرکے روزتھانہ سیکریٹریٹ میں پیش ہوئے اورمقدمات کے حوالے سے تفتیشی آفیسرانیس اکبرکوتحریری بیان ریکارڈ کروایا ، جس میں تمام الزام کومسترد کیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیکر 24نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا،چاروں مقدمات کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں