آزادکشمیر خواتین عدالتی ملازمین کیلیے حجاب


ملازمین شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ بی ۔1تا 16ملازمین کے لیے یونیفارم
عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(مرد حضرات)سبز کوٹ ، لائٹ گرین پینٹ (مطابق نمونہ )
عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(خواتین)سفید شلوار قمیض ، سفید دوپٹہ ،حجاب، سبز کوٹ ، سبز عبایہ(اختیاری)

مظفرآباد(پی آئی ڈی)06 دسمبر 2017ئ
چیف جسٹس اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ نے جوڈیشل ورکنگ پالیسی 2017کے تناظر میں ملازمین شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ بی ۔1تا 16ملازمین کے لیے یونیفارم مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ رجسٹرار شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(مرد حضرات)سبز کوٹ ، لائٹ گرین پینٹ (مطابق نمونہ ) ، سفید شرٹ، کالے بوٹ اور سبز ٹائی (مونوگرام کے ساتھ)(ما سوائے ڈرائیوران)،عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(خواتین)سفید شلوار قمیض ، سفید دوپٹہ ،حجاب، سبز کوٹ ، سبز عبایہ(اختیاری)،عملہ گریڈبی۔1تابی۔8 (ہمراہ چیف جسٹس وججزعدالت العالیہ) ملیشیاشلوار قمیض، گول ٹوپی (سیاہ)، بیلٹ معہ مونوگرام شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ ، نیم بیج ، کالی جراب و کالے بوٹ ، خاکی جرسی (کراس بیلٹ میرون ،گولڈن تعینات شدہ ہمراہ چیف جسٹس)عملہ گریڈ بی ۔1تا 8ملیشیا شلوار قمیض، گول ٹوپی (سیاہ)معہ مونوگرام شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ ،کالے بوٹ وکالی جراب، خاکی جرسی اورڈرائیوران شریعت اپیلٹ بینچ ،پتلون نیوی بلیو ٹیڑون، شرٹ سکائی بلیوKT، شولڈرڈارک بلیو ہمراہ شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ مونوگرام ، کالے بوٹ کالی جراب(موسم گرما)،سوٹ بلیو سرج، سفیدشرٹ KT(موسم سرما)،ٹوپی (پی کیپ ) معہ شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ مونوگرام ہوگی جبکہ شریعت اپیلٹ عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر ماتحت شعبہ قضاء کے جملہ ملازمین عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(مرد حضرات)سبز کوٹ ، لائٹ گرین پینٹ (مطابق نمونہ ) ، سفید شرٹ، کالے بوٹ اور سبز ٹائی (مونوگرام کے ساتھ)(ما سوائے ڈرائیوران)،عملہ گریڈبی ۔ 9تا 16(خواتین)سفید شلوار قمیض ، سفید دوپٹہ ،حجاب، سبز کوٹ ، سبز عبایہ(اختیاری)،عملہ گریڈ بی ۔1تا 8ملیشیا شلوار قمیض(مطابق نمونہ )، گول ٹوپی (سیاہ)معہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری مونو گرام ،کالے بوٹ وکالی جراب، شولڈر ،بیج (جوڈیشری )، نیم بیج، بیلٹ معہ (ڈسٹرکٹ جوڈیشری )مونوگرام خاکی جرسی اورڈرائیوران شعبہ قضائ،پتلون نیوی بلیو ٹیڑون، شرٹ سکائی بلیوKT، شولڈرڈارک بلیو ہمراہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری مونوگرام ، کالے بوٹ کالی جراب(موسم گرما)،سوٹ بلیو سرج، سفیدشرٹ KT(موسم سرما)،ٹوپی (پی کیپ ) معہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری مونوگرام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں