خاموش کیوں؟

فلم پدماوتی میں مرکزی کردار اداکرنے کے بعد دپیکا کو ہرطرف سے تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے میں بولی وڈ اداکار اور فلمساز ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہیں میں ایک ایسی شخصیت ہی جو اس حوالے سے مکمل خاموش ہے اور وہ کنگنا ہیں جنہوں نے نہ صرف مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے بلکہ وہ فلم کی بھی کسی طور پر حمایت نہیں کررہیں۔

تاحال فلم پدماوتی بھی تنازعات کے سمندر سے نہیں نکل سکی ہے اور کئی راجپوت گروپس اور تنظیمیں اس بات پر قائم ہیں کہ یہ فلم کسی صورت جاری نہیں ہونی چاہیئے۔ نہ صرف یہ کہ بلکہ وہ سنجے لیلہ بھنسالی اور دپیکا کو بھی شدید دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ایسے میں فلم اور اسکی کاسٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے فلمسازوں کی جانب سے اس حوالے سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک پٹیشن پر تمام فنکاروں سے حمایت لینے کیلئے دستخط لینے کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے جیا بچن، عالیہ بھٹ، شبانہ عظمی، کترینہ کیف سمیت دیگر اداکاروں سے بھی رابطہ کیا جاچکا ہے۔

تاہم جب کنگنا سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ لیکن ان کی انکار کی کئی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک کنگنا اور ریتک کے درمیان تنازعے کی صورت میں ساتھی فنکاروں کا ساتھ نہ دینا یا پر پھر ریتک کے ساتھ ان کے جھگڑے پر کسی کی جانب سے ان کا ساتھ نہ دینا ہوسکتا ہے۔

Source: indiatoday.in

اپنا تبصرہ بھیجیں