پیپلزپارٹی 50واں یوم تاسیس جلسہ آج

پیپلزپارٹی 50ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد:پیپلزپارٹی 50ویں یوم تاسیس کے موقع پراسلام آبادکے پریڈ گراؤنڈ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

منگل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوردیگر رہنماوں نے رات گئے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرمیڈیا گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سے پارٹی کارکنوں جلسے میں شرکت کیلئے آچکے ہیں،آج ثابت ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں جبکہ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ نثارکھوڑاوردیگررہنما بھی تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں