ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے رہ گئے

گوگل سرچ میں ایک سال بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے رہ گئے

گوگل میں ایک سال بعد پہلی بار انٹرنیٹ سرچ میں کسی موضوع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جی ہاں گوگل ٹرینڈ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اب گوگل میں امریکی صدر کے مقابلے میں زیادہ لوگ ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے بارے میں معلومات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

رواں برس کے دوران بٹ کوائن کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ایک ہزار فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

تاہم نومبر کے آخر میں بٹ کوائن نے سرچ کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔

گزشتہ ماہ کے دوران ایسی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکی ریگولیٹرز بٹ کوائن کی فیوچر ٹریڈنگ کی اجازت دیےن والے ہیں۔

اس کی تصدیق جمعہ کو اس وقت ہوئی جب کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تین ایکسچینج کو اس کی اجازت دے رہا ہے۔

اس منظوری کے بعد سرمایہ کار بٹ کوائن کی قیمت پر شرطیں لگا کر منافع کما سکیں گے اور اس کے لیے ورچوئل کرنسی کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن نے گزشتہ ہفتے پہلی بار دس ہزار ڈالرز کی حد عبور کی تھی اور پھر گیارہ ہزار ڈالرز کا سنگ میل بھی طے کرلیا۔

اس وقت اس کرنسی کا ایک سکہ 11 ہزار 670 ڈالرز (بارہ لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں