نواز لیگ رابطہ عوام مہم شروع کرے گی

اسلام آباد..پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم شروع کرے گی اس بات کا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا .
مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ مجلس عاملہ کی نو تشکیل شدہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوا،جس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ اور پارٹی کے تنظیمی امور پر مشاورت کی گی۔
نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کےلیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن روانگی کے معاملہ پر بھی مجلس عاملہ میں مشاورت ہوئی نوازشریف کی 5 دسمبر کو لندن روانگی کا امکان ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں راجہ ظفرالحق، چوہدری نثار، خواجہ آصف، مشاہد اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، اسپیکر سردار ایاز صادق، احسن اقبال، برجیس طاہر، سردار مہتاب، امیر مقام، مریم اورنگزیب، بیگم عشرت اشرف، رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں