کوا چلا ہنس کی چال

“کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا”انجیلیناجولی لگنازندگی کی بھول بن گیا
سحر طبار ایک انیس سالہ ایرانی لڑکی کا عرفی نام ہے اور وہ خود کو ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کی سب سے بڑی مداح قرار دیتی ہے۔

یہ اس کا دعویٰ ہی نہیں ایسا اس نے عملی طور پر بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لیے 50 سے زیادہ مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی اوروہ اب ایک کارٹون کردار ’’ مردہ دُلھن‘‘ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

سحر کے بقول وہ اپنا وزن کم کرنے اور40کلو گرام کے لگ بھگ برقرار رکھنے کے لیے پرہیزی خوراک استعمال کرتی رہی تھی اور صرف وہ چیزیں کھاتی تھی جس سے اس کے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رہ سکے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ جولی سے بہت محبت کرتی ہے اور اس کی بڑی مداح ہے لیکن پچاس سے زیادہ مرتبہ سرجری کے بعد بھی و ہ انجلینا جولی ایسی شکل وشباہت نہیں بنا سکی اور اب وہ جولی دکھائی دینے کے بجائے ’’ مردہ دُلھن ‘‘ کے کردار سے زیادہ مشابہ نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ ’’مردہ دُلھن‘‘ ایک امریکی -برطانوی خیالی فلم ہے جو کہ 2005ء میں بنائی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں