ایک سخت ماں بھی ہوں

بولی وڈ کی تجربہ کار اداکارہ کاجول نے عمر کے 43 ویں سن میں اداکار اجے دیوگن سے شادی کی اور دو بچوں نیسا اور یوگ کی ممی کا درجہ حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق کاجول سے جب ان کے بچوں کے متعلق سوال کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ’ میں خوش مزاج ضرور ہوں لیکن ایک سخت ماں بھی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میرے بچے مجھے پسند کرتے ہوں گے اور مجھے اس بات کا یقین بھی ہے۔ میں انہیں زیادہ پسند کرتی ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ اچھے بچے ہیں اور ان کے ساتھ مزہ بھی آتا ہے پر ہاں میں بہت زیادہ سخت بھی ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اجے بھی سخت ہیں لیکن ایک اچھے والد ہیں’۔

بولی وڈ کی سانولی بیوٹی کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ بچوں کو ان کی زندگی میں قوائد و ضوابط کا خیال ہو ۔

ان کا کہنا تھا ‘بچے جب بڑے ہوں گے تو وہ مضبوط رہیں گے اور اپنی حدود نہیں بھولیں گے’۔

جب ادکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے کام اور بچوں کو کیسے لے کر چلتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک جادوئی عمل ہے اور اس عمل سے روز گزرنا پڑتا ہے اور ہر گھنٹے مجھے یہ امید رہتی ہے کہ کہیں میرے ہاتھ سے دونوں میں سے کوئی ایک چیز نہ پھسل جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے یہ زیادہ ضروری ہے کہ آپ کو یہ احساس ہوتا رہے کہ کسی دن آپ اگر ایک اچھی ماں ہے تو کسی دن آپ ایک اچھی بیوی ہیں یا کسی دن آپ ایک اچھی ادکارہ ہیں۔ یہ احساس ٹھیک ہے اور ایک انسان جتنا کرسکتاہے وہ اتنا کرتا رہے’

اگر فلم کے متعلق بات کی جائے تو واضح رہے کہ کاجول ، پرادیپ سرکار کی نئی فلم میں ایک اکیلی ماں کا کردار نبھائی گیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے اپنے مداحوں کو ایک اچھا سبق دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں