جہانگیرخان یادگاری ٹکٹ

ٹوکیو:جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیرخان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

اسکواش کے پاکستانی کھلاڑی جہانگیر خان دنیا کے واحد پلیئر ہیں جنہوں نے مسلسل 555میچوں میں کامیابی حاصل کی ،جو آج تک کسی بھی کھیل میں عالمی ریکارڈ ہے ۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جہانگیر کان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔

جہانگیرخان کو عنقریب دورہ جاپان کی کی دعوت بھی دی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

جہانگیر خان نے اپنے کریئر میں 6بار ورلڈ چیمپئن شپ اور 6بار برٹیش اوپن کا اعزاز جیتا،وہ 6سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں