ایک سال کی کمائی 11 ارب روپے

سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی 10 گلوکارائیں

امریکی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤںکی فہرست جاری کردی۔

دنیا کی 10 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکاراؤں میں امریکی گلوکارہ بیونسے سرفہرست ہیں، ان کی ایک سال کی کمائی برٹنی اسپیئر اور کیٹی پیری جیسی گلوکاراؤں کی تین سال کی کمائی کے برابر ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 گلوکاراؤں میں زیادہ تر امریکی گلوکارائیں شامل ہیں، تاہم اس میں ایک انگلینڈ، ایک کینیڈا اور بارباڈوس کی بھی ایک گلوکارہ شامل ہے۔

دنیا کی زیادہ کمانے والی 10 گلوکاراؤں میں ریحانہ کا تعلق کیریبین جزائر بارباڈوس، اڈیلی کا تعلق انگلینڈ اور سلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے، جب کہ دیگر ساتوں گلوکارائیں امریکا کی ہیں۔

بیونسے 10 کروڑ 5 لاکھ ڈالر (پاکستانی 11 ارب روپے سے زائد)

بیونسے امریکی گلوکارہ ہیں—فائل فوٹو: انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ
بیونسے امریکی گلوکارہ ہیں—فائل فوٹو: انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ

اڈیلی 6 کروڑ لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 90 کروڑ سے زائد)

اڈیلی انگلینڈ کی گلوکارہ ہیں—فوٹو: ہیلو میگزین
اڈیلی انگلینڈ کی گلوکارہ ہیں—فوٹو: ہیلو میگزین

ٹیلر سوئفٹ 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (پاکستانی 4 ارب 40 کروڑ سے زائد)

ٹیلر سوئفٹ بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: بلبورڈ
ٹیلر سوئفٹ بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: بلبورڈ

سیلینا ڈیون 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (پاکستانی 4 ارب 20 کروڑ سے زائد)

سیلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے—فوٹو: بلبورڈ
سیلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے—فوٹو: بلبورڈ

جینیفر لوپیز 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 80 کروڑ سے زائد)

جینیفر لوپیزبھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: اے پی
جینیفر لوپیزبھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: اے پی

ڈولی پارٹون 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 70 کروڑ سے زائد)

ڈولی پارٹون بھی امریکا سے تعلق رکھتی ہیں—فوٹو:دی فنڈم
ڈولی پارٹون بھی امریکا سے تعلق رکھتی ہیں—فوٹو:دی فنڈم

ریحانہ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 60 کروڑ سے زائد)

ریحانہ کا تعلق بارباڈوس سے ہے—فوٹو: گلیمرز
ریحانہ کا تعلق بارباڈوس سے ہے—فوٹو: گلیمرز

برٹنی اسپیئر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد)

برٹنی اسپیئر بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فائل فوٹو: ہیلو میگزین
برٹنی اسپیئر بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فائل فوٹو: ہیلو میگزین

کیٹی پیری 3کروڑ 30لاکھ ڈالر(پاکستانی 3ارب 30کروڑ سے زائد)

کیٹی پیری بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: اے پی
کیٹی پیری بھی امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو: اے پی

بربرا اسٹریسانڈ 3 کروڑ لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب سے زائد)

بربرا اسٹریسانڈ امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو:ای پولیٹیکو
بربرا اسٹریسانڈ امریکی گلوکارہ ہیں—فوٹو:ای پولیٹیکو

اپنا تبصرہ بھیجیں