بولرظہیر خان کی شادی

ہندوستانی بولرظہیر خان نے اداکارہ ساگریکا گاٹکے سے شادی کرلی

ممبئی:ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے اداکارہ ساگریکا گاٹکے سے شادی کرلی۔ دونوں نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی اور ستمبر میں ہی ان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے عدالت میں شادی کی۔دونوں کی شادی کی سب سے پہلی تصویر اورخبر اداکارہ ساگریکا گاٹکے کی دوست انجنا شرما کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ایک روز قبل ہی ان کی ساتھی اداکارہ ودیا ایم ملاودا نے ساگریکا گاٹکے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے 23 نومبر کو شادی کی خبر دی تھی۔ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آنے سے قبل ہی دعوت نامے کی جھلک جاری کردی گئی تھی جن کے مطابق ولیمہ27نومبر کو تاج محل ہوٹل میں ہوگا۔ ۔ولیمے کی تقریب میں شوبز ستاروں اور کرکٹ اسٹارز سمیت فیشن، ڈیزائننگ، ٹیکنالوجی، میڈیا اور کاروبار کے شعبوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ ممکنہ طور پر اس شادی کے 2 ولیمے ہوں گے، ممبئی کے بعد ان کا دوسراولیمہ پونے میں بھی ہوگا۔خیال رہے کہ اداکارہ ساگریکا گاٹکے کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چک دے انڈیا‘ سے شہرت ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں