قندھار حملہ 22 پولیس اہلکار ہلاک 15 زخمی

افغانستان کے صوبے قندھار میں رات گئے طالبان نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے جوابی کارروائی میں 40طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ قندھار ایئر فیلڈ کے قریب پیش میوند اورزہاری اضلاع میں کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 40طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جوابی کارروائی میں 25 طالبان زخمی بھی ہوئے۔
قندھار میں ہی گزشتہ روز خودکش حملے میں 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں