انتظار کیجئے

[چوتھی] شادی ٹوٹنے پر بے حد اداس تھی

یجنسیاں

نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر مذہب کی راہ اپنانے اور ایک پردہ نشین دوشیزہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے’’کہ ہر کام خدا کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔ میں اپنی [چوتھی] شادی ٹوٹنے پر بے حد اداس تھی، وہ بہت مشکل وقت تھا مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کیاکروں جب چیزیں مزید خراب ہونا شروع ہوگئیں تو میں مذہب کی جانب مائل ہوگئی۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ مجھے’نئی نور ‘ میں تبدیل ہونے کے لیے مجبور کیا گیا بس یہ سب ہونا تھا اور ہوگیا۔‘‘

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں اپنی پرکشش شخصیت اور خوبصورتی کے باعث جانے جاتے ہیں۔ دیگر اداکاراؤں سے منفرد اور خوبصورت لگنے کی چاہ میں اکثر اداکارائیں مہنگے اور ڈیزائنر ملبوسات زیب تن کرتی ہیں تاہم بہت کم ایسی اداکارائیں ہیں جو مہنگے لباس اور شوخ میک اپ کی وجہ سے نہیں بلکہ سادگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ نور بخاری کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کافی عرصے سے حجاب لینے کے باعث خبروں کی زد میں ہیں۔

نور بخاری کے بقول ان کے خاندان میں متعدد خواتین عبایا لیتی ہیں

کچھ عرصہ قبل اداکارہ نورکی جانب سے حجاب لینے کے فیصلے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا تھا۔ میڈیا اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر نور نے اچانک یہ قدم کیوں اٹھایا تاہم اب نور نے شوبز چھوڑ کر اچانک حجاب لینے اور مذہب کی جانب مائل ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔

نور نے اپنی علاحدگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد میں مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھی، شوہر سے علاحدگی کا وقت میری زندگی کا سب سے دردناک دور تھاجس سے میں اکیلی گزر رہی تھی بدقسمتی سے کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ میں کس کیفیت سے گزر رہی ہوں۔ اس وقت میں ایک خاتون مرشد سے ملی اور عبادت کرنا شروع کی جس کے بعد میری مشکلات کم ہونا شروع ہوگئیں اور مجھے ناکام شادی کے غم سے باہر نکلنے میں بھی بہت مدد ملی۔

ں

اپنا تبصرہ بھیجیں