بھارتی فوجی کاودیا بالن سے جھگڑا

ودیا بالن نے فوجی کو کھری کھری سنا دیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن، ہندوستانی فوجی کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں نازیبا شاعری سن کر بھڑک گئیں اور اہلکار کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔ودیا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ایئرپورٹ پر فوجی اہلکار بری طرح سے گھور رہا تھا جس پر وہ الجھن کا شکار تھیں۔اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کہیں ان کے بیان کی حمایت کی گئی لیکن اس کے جواب میں ایک ہندوستانی فوجی جوان کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ’’راہول سنگوان ‘‘نامی فوجی نے ودیا بالن کو شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے۔اس پراداکارہ نے کہا کہ میں اس طرح کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی۔ مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملے عورتوں پر ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی حرکتیں خواتین کی آواز دبانے کے لئے کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں