فیس بک ہیڈ آفس،مہینے میں21دن چھٹی

کون نہیں چاہتا کہ وہ ایک ایسی کمپنی میں کام کریں جہاں اسے بہت سی سہولیات میسر ہوں، دنیا میں ایسی کئی کمپنیاں موجود ہیں جو اپنے ورکرز کو فیملی کی طرح سمجھتی ہیں اور انہیں بے شمار سہولیات بھی دیتی ہیں۔ انہیں میں سے ایک فیس بک بھی ہے۔

فیس بک نہ صرف اپنے صارفین کو ہر طرح سے خوش دیکھنا چاہتی ہے بلکہ اپنے پاس کام کرنے والوں کو بھی ایسی سہولیات فراہم کر رہی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہیں۔

یہاں آپ کو فیس بک کی جانب سے اپنے ورکرز کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

٭ فیس بک کے مینلو پارک آفس میں ورکرز کے کپڑوں کیلئے لانڈری اور ڈرائی کلیننگ سروس کا انتظام ہے۔

Image result for Dry cleaning services at the Menlo Park office

٭ فیس بک کے مینلو پارک آفس میں ورکرز کیلئے ویلٹ کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے، جہاں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مفت چارجنگ کا سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

Image result for valet car parking at the Menlo Park office

٭ فیس بک نے اپنے ورکرز کیلئے دفتر میں ہی میڈیکل اور ڈینٹل سروسز کا انتظام کیا ہوا ہے۔

Image result for On-site health and dental care at the Menlo Park office

٭ فیس بک کے مینلو پارک آفس میں ہی ایک عدد لگژری سیلون بھی موجود ہے جہاں آپ اپنی پسند کے بال بنوا سکتے ہیں۔

Related image

٭ کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے فیس بک نے دن بھر کیلئے مفت کھانے اور ہلکے پھلکے ناشتے کی سہولت بھی دی ہے۔

Image result for Free meals and snacks throughout the day at the facebook office

٭ فیس بک نئے نویلے والدین کو 4ہزار ڈالرز دیتا ہے، ساتھ ہی ایگ فریزینگ کیلئے سرمائے میں مدد اور گود لینے کیلئے دی جانے والی فیس بھی فراہم کرتا ہے۔

Image result for newly parents

٭ مینلو پارک ورکرز کیلئے ویڈیو گیمز سے بھرا ایک آرکیڈ بھی موجود ہے، جہاں آپ اپنی پسند کے ویڈیو گیم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Image result for video game arcade at facebook menlo park office

٭ فیس بک اپنے پاس کام کرنے والے فل ٹائم ورکرز کو 21 دن کی چھٹیاں دیتا ہے جس کا پورا خرچہ کمپنی اٹھاتی ہے۔

Image result for paid vacations

٭ فیس بک جم کی ممبر شپ سمیت دیگر صحت سے جڑے کاموں کیلئے صحت الاؤنس بھی دیتا ہے۔

Image result for gym

٭ مینلو پارک میں ایمپلائز کیلئے ایک بائیک ریپئر شاپ بھی ہے۔

Image result for Bike repair shop at facebook menlo park

٭ اگر آپ کے گھر بچہ ہوتا ہے یا آپ کسی کو گود لیتے ہیں تو فیس بک آپ کو پہلے سال میں چار مہینے کا پیڈ  ٹائم آف  دیتا ہے۔

Image result for newly parents

بشکریہ GadgetsNow

اپنا تبصرہ بھیجیں