انتظار کیجئے

نوبیاہتا جوڑے کی شادی گدھے کی گواہی

مصری نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو کیسے یاد گار بنایا؟
قاہرہ ۔۔۔

عموما لوگ اپنی شادی کے لمحات کو یاد گار بنانے کے لیے روایتی طریقے اختیار کرتے ہیں مگر مصرمیں ایک نوجوان اور اس کی جرمن دلہن نے اپنی شادی کو غیر روایتی انداز میں یاد گار بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے دلہا اور دلہن کی تصاویر شائع کی ہیں۔ یہ تصاویر انہوں نے شادی کے روز پبلک مقامات، شاہراؤں کے اطراف، گلیوں، بازاروں، ہوٹلوں اور عوامی طبقات میں لیں۔

اگرچہ تمام تصاویر دلچسپ ہیں مگر نوبیاہتا جوڑے کی ایک گدھے کے ساتھ لی گئی تصویر سب سے زیادہ پسند کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مصری جوڑے کی شادی کی غیر روایتی انداز میں تصویر کشی کو پسند کیا گیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے ان تصاویر پرتبصروں کہا ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان جوڑے نے حقیقی معنوں میں پسماندہ طبقات کو بھی اپنی خوشی میں شریک کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں