خود کا ر اسلحے کے لائسنس معطل

اسلام آباد…وزارت داخلہ نے خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کراجاسکے گا۔ 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کرانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔ذرائع کے مطابق اسلحے کی قیمت چاہے زیادہ ہو صرف 50 ہزار ہی ملیں گے۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اسلحہ واپس کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں