پی ایس ایل، پلیئرز ڈرافٹنگ

پی ایس ایل، پلیئرز ڈرافٹنگ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کےتیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے پانچ سو ایک کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔ بھارت کے علاوہ تمام ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کے سینکڑوں کھلاڑی چناؤ کیلئے فرنچائزز کو دستیاب ہونگے۔

پہلے دو کامیاب ایڈیشن کے بعد اب پی ایس ایل تھری کا سب کوبے چینی سے انتظار ہے۔ پلیئرزڈرافٹنگ اتوار کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوگی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پانچ سو ایک ملکی وغیرملکی کھلاڑی ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب ہونگے۔

ڈرافٹنگ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سمیت افغانستان، نیپال اور کینیڈا کےکھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ڈرافٹنگ میں فرنچائزپلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کٹیگری سےایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرسکیں گے۔

تمام فرنچائززاس کے بعد سلوراورایمرجنگ کیٹگری سے دودو کھلاڑی منتخب کریں گی۔ سپلیمنٹری کیٹگری سے چار چار پلئرز کا چناؤ ہوگا۔

پی ایس ایل ٹومیں آخری پوزیشن پررہنے والی لاہورقلندرزکوسوائے گولڈ کے ہرکیٹگری میں پہلی بولی دینےکا اختیارہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں