انتظار کیجئے

دلچسپ مگرشرمناک، ماں سے شادی

عجوبہ روز گار واقعات میں امریکا میں پیش آنے والا یہ واقعہ بھی کم حیران کن اور عجیب وغریب نہیں کہ جس میں ایک خاتون اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ شادی رچا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ایک تفصیلی رپورٹ میں پہلے بھی اور دلچسپ مگرشرمناک واقع کی تفصیلات شائع کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاھوما کے علاقے ’اسٹیفنز‘ کی ایک مقامی عدالت نے ایک لڑکی کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس پر اپنی والدہ سے شادی رچانے کا الزام ہے۔ دوسری طرف اس کی والدہ بھی اسی شرمناک کیس میں زیرحراست ہے، توقع ہے کہ اسے بیٹی کی نسبت قید کی دوگنا سزا سنائی جائے گی کیونکہ اس نے بیٹی کے ساتھ شادی سے قبل سنہ 2008ء میں اپنے ہی بیٹے جودی کاولن سپان سے شادی کی تھی اور دونوں پندرہ ماہ تک ماں بیٹا نہیں بلکہ میاں بیوی کے طور پر زندگی گذارتے رہے۔

جب پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کیں تو بیٹے اور بیٹی سے شادی کرنے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے ایسا فوج کی لازمی سروس سے بچنے کے لیے کیا تھا۔ اس کا مقصد شادی سے جنسی لذت کا حصول نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں