ایچ ٹی سی پھر آ رہا ہے

تائی پے: معروف سمارٹ فون کمپنی ایچ ٹی سی نے بھی ڈوئل کیمرے سمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایچ ٹی سی کے صدر چیالن چانگ نے اعلان کیا کہ کمپنی اگلے سال ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کرائے گی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایچ ٹی سی اگلے سال بھی اس سال کی طرح 5 یا 6 سمارٹ فون ہی لانچ کرے گا۔

تائیوان کی کمپنی اگلے سال چین میں بھی اپنی فروخت بڑھائے گی۔ایچ ٹی سی کے صدر نے گوگل کے ایچ ٹی سی کو خریدنے کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا۔

انہوں نےبتایا کہ2018 کے شروع میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز سے اس حوالے سے منظوری لے لی جائے گی۔

بشکریہ engadget.com

اپنا تبصرہ بھیجیں