کتے کے کان میں ٹرمپ

یااللہ یہ ماجرا کیا ہے کتے کے کان میں ٹرمپ تیرا کام کیا ہے

،،
،،

ایک خاتون نے اپنے کتے کے کان کے اندرونی حصے کی تصویر پوسٹ کی ہے جس نے ایک بار پھر امریکیوں کو حیران کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار سن کے مطابق جیڈ رابنسن نامی خاتون کے ’چیف‘نامی کتے کے کان کے اندرونی حصے میں گوشت کچھ اس طرح نموپا گیا ہے کہ وہاں ڈونلڈٹرمپ کی تصویر بن گئی ہے۔خاتون نے کتے کے کان کے اس اندرونی حصے کی تصویر کے ساتھ ڈونلڈٹرمپ کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور ان میں انتہائی مشابہت دیکھ کر لاکھوں انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہے۔ اس خاتون نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ”اسے دیکھ کر آپ کچھ بہتر محسوس کریں گے، یہ میرے کتے کے کان کی تصویر ہے جس کا نام چیف ہے اور یہ قابل تعریف کتا ہے۔“اس تصویر کو اب تک 13ہزار لوگ شیئر اور 40ہزار سے زائد لائیک کر چکے ہیں۔ ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”واقعی کتے کے کان کے اندر ٹرمپ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ یہ مجھے بہت پراسرار سی لگ رہی ہے۔“واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں’ایکسٹیسی‘ (ecstasy)نامی ایک گولی بھی سامنے آئی تھی جو ٹرمپ کی شکل سے ہو بہو مشابہت رکھتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں