انتظار کیجئے

مونچھوں کا عالمی ریکارڈ

بھارتی شہری کی مونچھوں کا عالمی ریکارڈ بدستور قائم
رام سنگھ کی پانچ میٹر اور 50 سینٹی میٹر لمبی مونچھیں

یہ تو مشہور ہے کہ ’مچھ نہیں تے کُچھ نہیں‘ لیکن بھارتی شہر راجھستان کے ایک شخص کی سوتی دھاگے کی رسی کی مانند لمبی مونچھوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں۔ 63 سالہ رام سنگھ چوہان نے جی جان سے اپنی مونچھیں اتنی لمبی کردی ہیں کہ گینز بک میں اس کا پانچ سال قبل قائم کردہ ریکارڈ کوئی اور نہیں توڑ سکا ہے۔

رام سنگ چوہان نے مسلسل 36 برس اپنی مونچھوں کو استرا نہیں دکھایا۔ مگر وہ ان کی بہتر نشو نما کے لیے مالش کرتے رہے ہیں۔ چار سال قبل جب انہوں نے گینز بک میں لمبی مونچھوں کے حوالے سے اپنا نام درج کرایا تو دنیا ان کی 4 میٹر تک مونچھیں دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔ آج رام سنگھ کی مونچھیں مزید لمبی ہوگئی ہیں اور ان کی لمبائی 5 میٹر 50 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

وہ ان کی دیکھ بھال کیلئے روزانہ تراش خراش کے ساتھ، تیل کی مالش بھی کرتے ہیں۔ رام سنگھ کی مونچھیں دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں ہیں اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چار سال قبل درج کیا گیا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں رام سنگھ کو اپنی دونوں اطراف کی مونچھیں پھیلائے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ مونچھیں کم بلکہ سوت کے دھاگے سے تیار کردہ رسی زیادہ لگتی ہیں۔ رام سنگ نے سنہ 2010ء میں پہلی بار لمبی مونچھوں کے حوالے سے گینز بک میں اپنا نام لکھوایا۔ اس وقت اس کی مونچھیں چودہ فٹ تھیں اور آج ان کی لمبائی 18 فٹ ہوچکی ہے۔

تریسٹھ سالہ رام سنگ چوہان آج بھی اپنی لمبی مونچھوں کو ’مردانگی‘ کی علامت قرار دیتے ہیں۔ اخباری رپورٹس کے مطابق مسٹر سنگ نے اپنی مونچھیں سنہ 1970ء کی دھائی میں چھوڑ دیں تھیں۔ اس کے بعد وہ ان کی مسلسل نشونما کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مونچھوں کو استرا لگانا ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ہے۔

رام سنگھ چوہان کے گھر میں استرا یا بال کاٹنے والی کوئی چیز موجود نہیں۔ وہ روزانہ گھر سے نکلنے سے قبل دو گھنٹے اپنے مونچھوں کی دیکھ بحال کرتے ہیں۔

امریکی جریدے’Inside Edition‘ کے مطابق رام سنگھ چوہان اپنی لمبی مونچھوں کے ساتھ جہاں بھی جاتے ہیں لوگ انہیں حیرت کے ساتھ دیکھتے اور انہیں بہت عزت و احترام دیتے ہیں۔ رام سنگھ خود بھی اپنی لمبی مونچھوں کا بڑے فخر کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی مردانگی قرار دیتے ہیں۔

رام سنگھ سے متعلق اخبارات میں شائع ہونےوالی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ اس کی بیوی آشا نے ماضی میں تو کئی بار لمبی مونچھوں سے اکتاہٹ کا اظہار کیا اور شوہر سے مونچھیں چھوٹی کرنے کا کہا۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ مونچھیں اتنی جگہ گھیرتی ہیں جتنی جگہ پر وہ خود بیٹھتے ہیں۔ تاہم اب آشا بھی اپنے شوہر کے اس عجیب شوق کی حامی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں