ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

کراچی:4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی، کپتان محمد عرفان پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم ایونٹ میں بہترین پرفارم کرے گی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ 8سے 12نومبر تک کھیلا جائے گا،ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نے کراچی سے براستہ دبئی میلبرن کیلئے اڑان بھری۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قومی کپتان محمدعرفان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہونے والی غلطیوں پر ورک آؤٹ کیاہے ۔

ایونٹ میں پاکستان اور میزبان آسٹریلیا سمیت جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں