عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کاکرکٹرمحمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نےکرکٹر محمد عرفان کا نام مشروط طور پرایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔

کرکٹر محمد عرفان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے ،اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا،تمام الزامات سے بری ہونے کی بناء پر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لہذا عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات صادر کرے۔

پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بورڈ نے درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈلوایا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی اور کہا کہ اگر عدالت کرکٹر عرفان کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے کرکٹر محمد عرفان کا نام مشروط طور پرایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں