پاکستان بار کونسل کا کل ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے بھارتی اقدام کی مذمت کے لیے جمعرات 8 اگست کو ہڑتال کا اعلان کر دیاپاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اگست کو وکل ملک گیر ہڑتال کریں.

یہ ہڑتال بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق آئینی آرٹیکلز میں تبدیلی اور جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز کے مد نظر کیا گیا ہے.

پاکستان بار کونسل کا اس ضمن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کرے گی، پاکستان بار کونسل نے تمام متعلقہ بار کونسلز کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلا جمعرات کو سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے جبکہ تمام بار زکنونشز بھی منعقد کریں گی اور ان کنونشنز میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز اور بھارتی جارحیت کی مذمت بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں