سندھ ہائیکورٹ کے نئے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کل ہوگا

اسلام آباد:اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل جمعرات کوطلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا

اجلاس میں کراچی نیب کورٹ کی جج محترمہ راشدہ اسد،عمر سومرو، عبدالمبین لاکھو اور محمد ذوالفقار علی سانگی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔چاروں افراد کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں