رانا ثنااللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے گرفتار رانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

جیل حکام کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثنااللہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں ان کے صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں