عمران خان حاکم ،لیڈر نہیں، بلاول زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا،

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں