زرداری، فریال کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز توسیع

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے فریال تالپور کو دوبارہ 29جولائی کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ کے ہمراہ پیش کیا جائے۔ نیب راولپنڈی کے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ فریال تالپور سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے فریال تالپورکے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 29جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان کے ریمانڈ کی وجہ سے آبپارہ سے میلوڈی جانے والا راستہ مزید سات روز بند رہے گا . جس سے گردو نواح کے رہائشی مزید مشکلات کا شکار ہونگے ،

یاد رہے کہ جب سے سابق صدرگرفتار ہوئے ہیں،آبپارہ سے میلوڈی جانے والا راستہ بند کیا گیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں