نواز شریف کی اپیل 18 ستمبر کوسماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس (ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ ریفرنس) میں سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل بھی 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ان کیسز کی سماعت ماہِ ستمبر میں ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیسز کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں