جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان جھلس گئے، پمز منتقل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کےسابق جج جسٹس دوست محمد خان گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے ہیں جس کے بعد انہیں پمز کے برن سنٹر میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) دوست محمد خان گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس گئے ہیں اور انہیں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد خان کو پمز اسپتال کے برن وارڈ لایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، دوست محمد خان کے جسم کا 22 فی صد حصہ جل گیا تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق دوست محمد خان گزشتہ روز اپنے کمرے میں ہونے والی شارٹ سرکٹ کے باعث زخمی ہوگئے تھے اور آتشردگی میں ان کے جسم کا 22 فیصد حصہ متاثر ہوا، شارٹ سرکٹ کے باعث ان کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں