گلوکارہ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں

کراچی: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کولکس اسٹائل ایوارڈزمیں ناپسندیدہ ڈانس پرفارمنس کرنے پر پرسوشل میڈیا کے صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈزاپنے اعلان کے بعد سے ہی تنازع کا شکار بنا ہوا ہے۔

پہلے ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئے تنازع کا روپ دھار لیا اوراب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پراِدھر اُدھر ہلتی ہوئی نظرآئیں۔ سوشل میڈیا صارفین پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں