منی لانڈرنگ کیس، زرداری، فریال کی احتساب عدالت پیشی

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام پر دائر نیب ریفرنس کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی.

آج کی سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپور سمیت نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا.

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشد ملک آج جعلی بینک اکائونٹس ریفرنس کی سماعت کریں گے ،

گزشتہ سماعت پر نامزد ملزمان نمر مجید، ذوالقرنین مجید اور علی کمال مجید نے بریت کی درخواستیں دائرکی تھیںجس پر نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا تھا،

ادھرسابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی نیب کی ٹیم ان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر احتساب عدالت میں پیش کرے گی.

،گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاتھااور نیب کو ہدایت کی تھی کہ ریمانڈ ختم ہو نے پر فریال تالپور کو آٹھ جو لائی کو عدالت میں پیش کیا جائے.

یاد رہے کہ دونوں ملزمان نیب کی تحویل میں ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں